بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مندر میں پوجا کرنے پر دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک : نچلی زات دِلت کی خاتون کو مندر میں پوجا کرنے پر مندر کے حکام نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور گھیسٹ کر مندر سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک اور نسل پرستی اور انسانی سوز واقعہ پیش آیا، جہاں نچلی زات دِلت کی خاتون کو مندر میں پوجا کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

معتصب ہندوؤں نے پنڈت کی موجودگی میں خاتون کو گھیسٹ کر مندر سے باہر نکال دیا۔

مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بار بار تھپڑ مارے جا رہے ہیں، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ کرناٹک کے علاقے امروتھلی میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے پجاری مونی کرشنا کی زیرِ نگرانی رونما ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلت خاتون ہیماوتی نے پولیس میں واقعے کی شکایت درج کرائی کہ 21دسمبر کو کرناٹک کے علاقے امروتھلی میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے پجاری مونی کرشنا نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کی مذمت کی ، ایک صارف نے لکھا اور کہا کہ یہ چار افراد جو یا تو جرم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انہیں ان کے اعمال کے لیے گرفتار کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں