اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی مالیاتی ادارے کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روزآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکےساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کےحکومتی عزم کےبارےمیں بتایا اور تباہ کن سیلاب کےبعدپاکستان کودرپیش معاشی مشکلات سےآگاہ کیا، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government’s resolve to complete the terms of IMF’s program. I also explained Pakistan’s economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
یاد رہے منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کی امداد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کے لیے ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا۔