اسلام آباد : کیرالہ میں شہید بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہا پسند بھڑک اٹھے، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہا پسند آج تک "بھٹو” نام سے خوفزدہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ کیرالہ میں شہیدمحترمہ بینظیربھٹو کے پوسٹرلگانے پرمودی کےانتہاپسندبھڑک اٹھےہیں، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائیں۔
آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہاپسند بھڑک اٹھے ہیں۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں۔ 1/3 pic.twitter.com/PPMSVIn1CN
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 7, 2023
،شیری رحمان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بی جےپی کےانتہا پسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کے نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے، آل انڈیاڈیموکریٹک ویمنزایسوسی ایشن نے بینظیربھٹوکوبھرپور خراج پیش کیا ہے۔
بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج پیش کیا ہے۔ میں آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جرأت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 7, 2023
پیپلزپارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ شہیدمحترمہ بینظیربھٹوناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکی خواتین کیلئےرول ماڈل ہیں، انھوں نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی، مودی سرکار اور بی جےپی کے نام نہاد انتہا پسند آج تک”بھٹو”نام سے خوفزدہ ہے۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی اور آخر تک پہاڑ کی طرح ڈٹی رہی۔ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک "بھٹو” نام سے خوفزدہ ہے۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 7, 2023