بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ امریکا سے جنگ چاہتے ہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹا کر معاشی بحران پیدا کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے امریکا میں پاکستانی سفیر کا بھیجا گیا سائفر پیش کیا، سفیر نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد سائفر بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی ہوئی ہے اور پاک امریکا تعلقات عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر منحصر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سائفر کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہماری درخواست پر عمل نہیں کیا گیا، کوئی پارٹی امریکا سے محاذ آرائی نہیں چاہتی، نہیں چاہتے کہ امریکا سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کو ڈکٹیٹ کرے، فیصلہ سازی صرف پاکستان کے عوام کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوئے، پی ڈی ایم حکومت نے غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا کی، ان کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں