اشتہار

جنیوا میں پاکستان کو امداد ملنے کی امیدیں دم توڑ گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا میں پاکستان کو ملنے والی امداد کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی اعتراف کیا کہ ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’جنیوا میں ڈونر کانفرنس کی جگہ اب صرف ماحولیاتی کانفرنس ہوگی جس کی وجہ ڈونرز کی عدم دلچسپی بتائی جارہی ہے۔

حسان خاور نے لکھا کہ ’حکومت کے پاس آپشن تیزی سے ختم ہورہے ہیں ملک کی 22 کروڑ عوام کا معاشی مستقبل معلق ہے۔

- Advertisement -

کے پی حکومت کا جنیوا میں اپنی نمائندگی خود کرنے کا اعلان

ادھر کے پی حکومت نے جنیوا میں اپنی نمائندگی خود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ ’سیلاب کی تباہ کاریاں انٹرنیشنل ڈونرز کے سامنے رکھیں گے، وزیراعظم نے اگر کے پی کی مدد کرنی ہے تو نئے اعلانات کے بجائے پہلے سے اعلان کردہ دس ارب فراہم کریں ان کی جانب سے آج تک ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، جنیوا کانفرنس سے متعلق گفتگو

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہباز شریف نے کویتی وزیراعظم کو جنیوا کانفرنس سے آگاہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں