جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف عالم دین اور جامعہ احتشامیہ کے بانی مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں‌ انتقال کرگئے.

 اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادےمحتشم الحق تھانوی نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، وہ 6 ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور امریکا کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی کی نماز جنازہ امریکا میں ہی ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جارجیا اسلامک انسٹیٹیوٹ امریکا میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں