اشتہار

کراچی میں دو لڑکیاں پُراسرار طور پر لاپتا، اغوا کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کاراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں دو نوجوان لڑکیاں پُراسرار طور پر لاپتا ہوگئی ہیں۔

لاپتا ہونے والی لڑکیاں آپس میں سہیلیاں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ نائلہ کورنگی میں اپنی سہیلی کنزیٰ کے گھر آئی تھی۔

کنزیٰ کے والد محمد جنید نے پولیس کو بتایا کہ دونوں بچیاں دوپہر میں گھر پر تھیں اور میں چھت پر تھا، جب نیچے آیا تو بچیاں نہیں تھیں، گھر والوں نے بتایا کہ باہر گئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کافی وقت گزرنے پر تشویش ہوئی، نائلہ کے والد نوید بیٹی کو لینے ہمارے گھر آئے، ہم نے مل کر بچیوں کوعلاقے میں تلاش کیا اور نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد جنید کی جانب سے تھانہ زمان ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے بچیوں کو بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں