بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اورکزئی: حد بندی کےتنازعہ 5 جانیں لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اورکزئی: پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر اورکزئی میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر پانچ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

ڈی پی او لوئر اورکزئی نذیر خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دو قبائل کے درمیان حد بندی کے باعث پیش آیا، دونوں قبائل آمنے سامنے ہوئے اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے۔

ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں پہنچادی گئی ہے، حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں، پانچوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 2 کان کن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا،واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے بعد دو لاشیں نکالی گئیں جبکہ زخمی کارکن کو کنویئر بیلٹ کے ذریعے بچا لیا گیا تھا۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد عالم اور محنت خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت سعید ولی کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد کا تعلق شانگلہ سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں