بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یوکرینی فوج نے ایک بار پھر اپنا ہی بڑا نقصان کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرینی فوج کے ایئر ڈیفنس نظام نے دونستک کے شہر کوراخف میں ایک بار پھر اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ روسی سینٹ کے نائب سربراہ نے کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے ائیرڈیفنس نظام نے دونتسک علاقے کے شہر کوراخف شہر میں اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس سے نبرد آزما یوکرین کی جانب سے اپنے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 13 دسمبر کو بھی یوکرینی افواج کی مختلف بریگیڈز نے ایک دوسرے پر توپخانے اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے۔

لوہانس علاقے کی افواج کے کمانڈر آندرے ماروچکو نے یوکرینی فوج میں ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی اور باہمی رابطے نہ ہونے کا ثبوت ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجیوں اور یوکرینی افواج میں اختلاف کی وجہ سے بھی یہ واقعات پیش آ رہے ہوں۔

25 واضح رہے کہ جب گزشتہ سال فروری میں روس اور یوکرین جنگ کا آغاز ہوا تھا اس وقت بھی یوکرینی ائرڈیفنس نے اپنے ہی ایک سخوئی 27 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جو کیف شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس واقعے میں الیکسنڈر اکسانچنکو مشہور یوکرینی پائلٹ مارا گیا تھا۔

یوکرینی افواج میں ہونے والے اس نوعیت کے پے در پے واقعات کے باعث امریکا نے اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرینی افواج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ 8 بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں