میرپور : آزاد کشمیر اور گردونواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیراورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز جہلم کے قریب تھا، جس کی زیرزمین گہرائی دس کلومیٹرتھی۔.
یاد رہے گذشتہ ہفتے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20کلو میٹر دور تھا۔
اس سے قبل ملک کے بالائی علاقوں چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 101 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چترال سے 73 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔