اشتہار

وزیر خزانہ کا پاکستانیوں کے ڈالر منجمد کرنے کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 502 پوائنٹس کم ہوکر40 ہزار 462 پوائنٹس تک گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا ، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 400 پوائنٹس سے زائد کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 502 پوائنٹس کم ہوکر چالیس ہزارپانچ سو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاکستانیوں کے چھ ارب ڈالر کو پاکستان کے ذخائر کہنے پر سرمایہ داروں میں بےچینی پائی جاتی ہے، سرمایہ داروں کو ڈر ہے کہیں حکومت پہلے کی طرح یہ منجمد نہ کر دے۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرچار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے رہ گئے جبکہ پاکستان کے پاس مجموعی ذخائر اب تقریبا دس ارب ڈالر ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیس دسمبر دوہزار بائیس تک اسٹیٹ بینک کے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 11.42 ارب ڈالر پرتھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں