پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیویز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کراچی میں جاری ہے جہاں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی پہلے وکٹ پہلے اوور کے آخری گیند پر گری، قومی ٹیم کے نسیم شاہ نے ڈیون کونوے کا شکار کرتے ہوئے انہیں بولڈ کیا۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 37 رنز پر گری، فین ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند ہر سلمان کو کیچ دے بیٹھے۔
A brilliant start to @iamusamamir's ODI career! 💫
Kane Williamson is Usama's maiden ODI wicket 🙌#TayyariKiwiHai | #PAKvNZ pic.twitter.com/CL6KOA3GK8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے اپنا ڈیبیو وکٹ یادگار بنا لیا، انہوں نے کیوی کپتان ولیمسن کو آؤٹ کیا۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Pakistan win the toss and decide to bowl first.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/zM4e6J1yND
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نائب کپتان شان مسعود پہلے ون ڈے میں فائنل الیون کا حصہ نہیں ہے، پاکستان کی جانب سے اسامہ میر آج ڈیبیو کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Our playing XI for today's match 👇#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/dLwBf7wgBa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ہینری شپلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایک روزہ سیریز پاکستان کے ون ڈے میں نمبر ون عالمی ٹیم بننے کا نادر موقع ہے۔ قومی ٹیم کیویز کو وائٹ واش کرتی ہے تو اس کا صلہ اسے آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز پانے کی صورت میں ملے گا۔