منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عالمی ڈونرز کانفرنس : ترک صدر کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : ترک صدر رجب طیب اردوان نے عالمی ڈونرز کانفرنس میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا امید ہے یہ کانفرنس پاکستان کے متاثرین کی مدد کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا میں عالمی ڈونرز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ، کانفرنس میں ترک صدررجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ترکیہ ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب کےفوری بعدترکیہ کے حکومتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، ترکیہ نےپاکستان کو فوری امداد کیساتھ نقصانات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں ہونیوالے نقصانات سے عالمی برادری کو آگاہ کیا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے، ترکیہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے تاریخ میں بہت سی مشکلات کاسامناکیاہے، یقین ہے پاکستان ماضی طرح تمام مشکلات پر قابو پالے گا ، امید ہے یہ کانفرنس پاکستان کے متاثرین کی مدد کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں