بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

علمائے کرام کا دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے بعد خیبر پختونخوا کے علما نے دہشت گردوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے بعد خیبر پختونخوا کے علما نے دہشت گردوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا ہے۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما نے ان کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ حاکم وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے، اسکے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں۔

خیبرپختونخوا کے علما نے اسلام آباد کے نام نہاد عالم اور دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے واضح موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو انفرادی طور پر جہاد کے اعلان کا حق نہیں۔ جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ ہی کرسکتا ہے۔

فتوے میں اس حوالے سے احادیث نبوی ﷺ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلامی ریاست کا دفاع کرنیوالوں کیخلاف اعلان جنگ ناجائز اور ریاست کی اطاعت کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کی پاسداری سے گریز کرنا صریحاً ناجائز ہے۔

علمائے کرا م کے فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی جوان اور پولیس اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتےہوئے مارے جائیں تو شہید ہیں۔ اسلامی ریاست کےاندر فتنہ و فساد، محاذ آرائی اور فساد پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں۔ جو شخص ایسا کرے گا وہ دستور پاکستان سے بغاوت کا مرتکب اور سزا کا مستحق ہوگا۔

علما نے اپنے فتوے میں مزید کہا ہے کہ جو گروہ بغاو ت کر رہا ہو اس سے لڑو جب تک وہ اللہ کےحکم کی طرف واپس نہ آجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں