ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چاکلیٹ پروٹین شیک بنانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

جسم کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے بازار سے پروٹین پاؤڈر مت خریدیں، بلکہ گھر میں تیار کردہ چاکلیٹ پروٹین شیک بہت مفید ہوتا ہے۔

یہ پروٹین شیک ان تمام افراد کے لیے بہترین ہے جو ڈارک یا کڑوی چاکلیٹ کو پسند کرتے ہیں، تاہم اس کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے، اس شیک سے آپ 23.6 گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں، ساتھ ہی یہ آپ کے مزاج کو فوری بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

اجزا:

کٹا ہوا سیب: 1 عدد

- Advertisement -

بادام کا مکھن: 1 کھانے کا چمچ

ڈارک چاکلیٹ: 1 کھانے کا چمچ

کوکو پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

دودھ: 1 کپ

دہی: آدھا کپ

کھجوریں: 2 عدد

تیار کرنے کا طریقہ

کٹے ہوئے سیب، کھجور، دودھ، دہی، کوکو پاؤڈر، اور بادام کے مکھن کو بلینڈر میں ڈالیں، اور پھر انھیں اچھی طرح بلینڈ کریں، اب اسے گلاس میں ڈال کر چاکلیٹ کے ٹکڑوں سے سجا کر نوش کریں۔

واضح رہے کہ غیر متوازن غذا کی بدولت پٹھوں پر چکنائی کی تہہ جمع ہو جاتی ہے، جس سے ان کی ساخت متاثر ہونے لگتی ہے، اس صورت میں اس طرح کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو جسم کی چربی کو کم کر کے پٹھوں کو صحت مند رکھ سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں