12.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے بدھ سےجمعہ کےدوران پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری رات سے داخل ہوں گی اور 11 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی جس سے 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں چند مقامات پر شدید برفباری کا بھی امکان ہے جب کہ اسلام آباد، لاہور ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے نے برفباری اوربارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور مسافر حضرات سے اپیل کی ہے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب 12 جنوری سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے جس سے پارہ سنگل ڈیجٹ میں جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں