جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سرکاری گندم کا کوٹہ جاری، 10 کلو آٹا 650 روپے فروخت کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹےکے بحران پر محکمہ خوراک نے فلار ملز اور چکی مالکان کو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کر دیا۔

کراچی میں فلارملز کو 97ہزار ٹن سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے جب کہ چکی مالکان کو 7لاکھ 500 ٹن گندم جاری کر دی گئی ہے۔

حیدرآبادفلارملز مالکان کو 27ہزار 947 ٹن اور چکی مالکان کو 7ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی گئی۔

- Advertisement -

سندھ بھر میں فلار ملز کو 2 لاکھ1608ٹن گندم جاری کی گئی ہے۔ سندھ کی آٹا چکیوں کو 25ہزار 392ٹن گندم جاری کی گئی۔

کراچی فلار ملز اور چکی مالکان سرکاری گندم کا 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 650 روپے میں فروخت کرنے کے پابند ہوں گے۔تمام فلارملز اور چکی آٹا مالکان روزانہ کی بنیاد پر علاقہ ڈی سی کو آٹے کو فروخت کے حوالے سے تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں