اس سال پاکستان سے 179210 حجاج کرام حج اداکر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کیلئےحج کوٹہ پر دستخط کر دیے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری آفتاب اکبر دورانی، جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب مروت، ڈی جی حج ساجد منظور اسعدی، ترجمان حج مشن عبدالمالک بھی موجود تھے۔
اس سال پاکستان سے179210حجاج کرام حج اداکرسکیں گے
رواں سال 50 فیصد مدینہ ایئرپورٹ اور 50 فیصد حجاج جدہ ایئرپورٹ اتارے جائیں گے۔ پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی۔
رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15رجب سےپہلےمکمل ہوجائےگا۔
سعودی وزیر حج وعمرہ نے19اسلامی ممالک کےوفودسےحج معاہدوں پردستخط کیے۔