کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ آمریت، انتہاء پسندی، غربت اور جہالت کیخلاف جہاد کیلئے تیار ہیں، ملک میں 2 سوچیں رہیں، بھٹو ازم کے جیالے اور آمریت کے پجاری، جمہوریت ہماری سیاست ہے، شہادت ہماری منزل، ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کی واحد راہ بھٹو ازم ہے، جمہوری وزیراعظم کو پھانسی دی جاتی ہے، سن لو! پھانسی اور دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، بندوق کے ذریعے نظریہ مسلط کرنیوالوں کیخلاف ہیں، پی ٹی آئی لاہور کی ایم کیو ایم بننا چاہتی ہے، ایک طرف ووٹ کی طاقت والے ہیں، دوسری طرف امپائر کی انگلی کی طرف ناچنے والے ہیں۔
کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے بابائے قوم قائد اعظم کا خواب پورا کیا، بے نظیر بھٹو نے آمر کے منہ سے جمہوریت چھینی، قائداعظم سے شہید جمہوریت تک سب کا ایک مقصد ہے، عوام کو ان کا حق دیا جائے۔
وہ کہتے ہیں کہ ملک میں 2 سوچیں رہیں، بھٹو ازم اور آمریت کے پجاری، جمہوریت ہماری سیاست ہے، شہادت ہماری منزل، ہمارا خون پانی کی طرح بہایا گیا، جمہوری وزیراعظم کو پھانسی دی جاتی ہے، سن لو! پھانسی اور دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، ہماری ڈکشنری میں ڈرنے کا لفظ ہی نہیں، بندوق کے ذریعے نظریہ مسلط کرنے والوں کیخلاف ہیں، بھٹو ازم ملک کی سلامتی کا ضامن ہے، پیپلز پارٹی نہیں ہوگی تو روشنی کا قافلہ گھر کا راستہ بھول جائے گا۔
بلاول نے کہا کہ ایک طرف ووٹ کی طاقت والے دوسری طرف امپائر کی انگلی کی طرف ناچنے والے ہیں، پورے ملک میں اسکرپٹ کا شور مچا ہوا ہے، جعلی اسکرپٹ کا مقصد کٹھ پتلی وزیراعظم کے ذریعے نظام درہم برہم کرنا تھا، کٹھ پتلی خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اسکرپٹ لکھا گیا، جیالوں نے تمام منصوبے ناکام بنادیئے، دشمنوں کا ارادہ عراق اور شام کی طرح سول وار کا تھا، ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کی واحد راہ بھٹو ازم ہے