لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمدروکتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا منصوبہ شروع کیا گیا۔
درخواست گزار نے بتایا کہ عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ، استدعا ہے کہ ماسٹر پلان کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
عدالت نےتاحکم ثانی ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روک دیا اور چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔