اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہوریوں کیلیے بڑے تحفے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج شہر لاہور میں اربوں روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لیے بڑے تحفوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج وزیراعلیٰ اسی سلسلے میں شہر لاہور میں اربوں روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی آج سمن آباد موڑ پر انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس کے علاوہ وہ سمن آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

- Advertisement -

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اپنے نام سے منسوب چوہدری پرویز الہٰی روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر لاہور سے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کیلیے 75 کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک حلقے کے لیے 75 کروڑ روپے کا فنڈ منظور

اس فنڈ سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے سمیت نئے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں