بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی متنازع فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔
ہندو انتہا پسندی کا شکار فلم پٹھان کا ایکشن اور تھرلر سے بھر پور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، اس فلم میں کنگ خان اور دیپیکا کے علاوہ بالی وڈ کے ایکش ہیرو جان ابراھیم بھی نظر آئیں گے۔
اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنندنے کی ہے، فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے شاہ رُخ خان پٹھان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔
’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟
فلم کے ٹریلر میں شاہ رُخ کو کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ ’جب پٹھان کے گھر پر پارٹی رکھو گے تو پٹھان مہمان نوازی کرنے تو آئے گا ساتھ پٹاخے بھی لائے گا، فلم میں دیپیکا شاہ رُخ کے ساتھ خاتون انڈر کور فوجی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا کام انڈیا کی حفاظت کرنا ہے۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے بھی فلم کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہمان نوازی کے لیے پٹھان آرہا ہے اور پٹاخے بھی ساتھ لارہا ہے‘۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کی۔
واضح رہے کہ ایکشن، سسپینس سے بھرپور اور تنازعات کا شکار یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔