تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

لوگوں کو ڈرانے کے لیے عورت بھوت بن گئی، پھر کیا ہوا؟

راجستھان: حویلی میں ایک خواتین فلم بھول بھلیا کے کردار کا حلیہ اپنا کر لوگوں کو ڈراتی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ریلز اور دیگر سوشل میڈیا فیڈز کے ذریعے اسکرول کرتے ہوئے آپ کو بہت سے پرینک ویڈیوز ضرور ملیں گی جن میں لوگ بھوت کی طرح تیار ہوتے ہیں اور رات کو خالی سڑکوں پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔

 اب ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون راجستھان کی بھرت پور حویلی میں بھول بھولیا کی مونجولیکا کے طور پر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

وائرل کلپ کی شروعات اس خاتون سے ہوتی ہے جس میں لمبے بالوں والی وگ اور ایک سفید چادر اپنے جسم کے گرد لپیٹی جاتی ہے جیسا کہ بالی وڈ فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

جیسے ہی ویڈیو آگے بڑھتا ہے سفید چادر میں ملبوس دو عورتیں حویلی کے گرد گھومتی ہیں اور مہمانوں اور محل کے عملے کو ڈرانے کی کوشش کرتی ہیں۔

ویڈیو کے درمیان میں بھول بھولیا فلم کا میرے ڈھولنا سن گانا چلایا جاتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کچھ لوگ اچانک بھوت کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، جبکہ کچھ متاثر نہیں ہوئے اور انھوں نے بھوت پر ہی حملہ کردیا۔

اس ویڈیو کو صارفین نے مختلف تنصرے کیے ہیں، کچھ نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ حویلی میں رہنے والے بزرگوں یا دل کے مریضوں کے لیے یہ پرینک خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -