تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، اسکردو میں فی کلو قیمت 300 روپے سے تجاوز کرگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 230 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گیس 260 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری اور پہاڑی علاقوں میں گیس 290 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، اسکردو میں گیس کی قیمت 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -