اشتہار

عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانا ہے، تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان جان بوجھ کر بار بار التوا لیتے ہیں، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جس میں الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کیساتھ متعلقہ مواد فراہم نہیں کیا گیا اور عمران خان کی استثنیٰ درخواست کے ہمراہ میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جان بوجھ کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو رہے، فواد چوہدری کا عدم پیشی والا رویہ ناقابل برداشت ہے ، ان کا پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کو ہوگی، عمران خان جان بوجھ کر بار بار التوا لیتے ہیں، عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہونے سے جان بوجھ کر ہچکچا رہے ہیں، عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں