اشتہار

’کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا لڑکیاں مل گئیں، شناخت چھپانے کیلیے مردانہ کپڑے پہن رکھے تھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی سے گزشتہ روز مبینہ طور پر لاپتا ہونے والی دونوں سہیلیاں لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے مل گئیں، لڑکیاں والد کے نامناسب رویے کی وجہ سے گھر چھوڑ گئی تھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز مبینہ طور پر لاپتا ہونے والی 13 سے 14 سالہ دونوں سہیلیاں کو لاہور ریلوے پولیس نے کراچی پولیس کے حوالے کردیا، لڑکیاں خیبر میل سے رات ڈھائی بجے لاہور کینٹ اسٹیشن پہنچی تھیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکیوں نے اپنی اصلیت چھپانے کے لیے مردانہ کپڑے پہن رکھے تھے۔

- Advertisement -

ریلوے پولیس کے مطابق اسٹیشن پر لڑکیوں کو پریشان حالت میں دیکھ کر پوچھ گچھ کی گئی تو بتایا کہ والد کے نامناسب رویے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر آئی ہیں جبکہ دونوں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دو لڑکیاں پُراسرار طور پر لاپتا، اغوا کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ لڑکیوں کی گمشدگی پر والدین نے کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا، بچیوں کی گمشدگی پر اہلخانہ نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔

کنزیٰ کے والد کا کہنا تھا دوپہرکا وقت تھا وہ چھت پر تھا بچیاں گھر میں تھیں اور چھت سے نیچے آیا توبچیاں نہیں تھیں۔

گھروالوں نے بتایا تھا کہبچیوں کوعلاقےمیں تلاش کیا نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی، محمد جنید کی جانب سے تھانہ زمان ٹاؤن میں اغواکا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں