اشتہار

’پرویزالہٰی کو ووٹ نہیں دے رہی، عمران خان کو استعفیٰ پیش کروں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لوگوں سےرابطہ تو دور کی بات بلاواسطہ رابطہ بھی نہیں، ایم پی اےکی نشست عمران خان کی امانت ہے استعفیٰ مانگیں گے تو دے دوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ وحید نے کہا کہ فواد چوہدری کا ماضی دیکھیں تو وہ اسی نوکری پر رہے ہیں فواد چوہدری ہمیشہ بلیم گیم میں رہےہیں اور نوکری پکی کی ان کو اپنا سینئر مانتی رہی آج کا رویہ دیکھ کر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 7 سے 8 ایم پی ایز ناراض ہیں، 20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے پرویزالٰہی کو جتوانے کیلئے ہم نےبہت محنت کی تھی ہم سمجھ رہے تھے پرویزالٰہی پنجاب میں تبدیلی لائیں گے لیکن عثمان بزدار پرویزالٰہی سے بہت بہتر تھے۔

- Advertisement -

مومنہ وحید نے واضح کیا کہ حمزہ شہباز پرویزالٰہی سے بہتر ہوں گے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی، ن لیگ کو ووٹ دینے نہیں جارہی پرویزالٰہی کو ووٹ نہیں دےرہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں