بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان اورا ٓئی ایم ایف کی جنیوا بیٹھک بےنتیجہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کی جنیوا میں بیٹھک بےنتیجہ رہی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ وزارت خزانہ کےحکام موجود نہیں تھے گورنراسٹیٹ بینک بھی آئی ایم ایف سےمذاکرات میں شامل نہیں تھے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ناتھن پورٹن میں ملاقات محض سائیڈلائن رہی۔ اسحاق ڈارناتھن پورٹن نے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان پربات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام مکمل کرنےکےعزم کا اظہار کیا، آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے دورے کی کوئی تاریخ نہیں دی۔

میٹنگ بے نتیجہ رہنے سے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں