بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا روایتی تلواروں کا رقص: روایات کی پابندی ضروری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن نے مملکت کے قومی تلواروں کے رقص سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں اور رقص کا مظاہرہ کرنے والوں کو اس کی پابندی کی تاکید کی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں دارۃ الملک عبد العزیز (کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن) کے ماتحت سعودی عرضہ کے قومی مرکز نے تمام عوامی طائفوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تلواروں کا سعودی رقص (العرضۃ السعودیہ) روایتی رسم و رواج اور قواعد و ضوابط کے مطابق کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے کسی بھی طائفے کو جو ضوابط کی پابندی نہیں کرے گا یا تلواروں کے رقص کی روایات سے انحراف کرے گا، اسے پروگرام میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن کے ماتحت قومی مرکز نے تلواروں کے سعودی رقص کے حوالے سے ضوابط مقرر کیے ہیں۔

طائفہ قومی مرکز کے مقرر کردہ پروگرام میں ہی تلواروں کے رقص کا اہتمام کرے گا، یہ اصول ماننے والے طائفے کو ہی پروگرام میں شریک کیا جائے گا۔

تلواروں کا رقص پیش کرنے والے تمام سعودی ہوں اور ان کی تعداد 25 سے کم نہ ہو، رقص پیش کرنے والے قومی پوشاک (ثوب، غترہ، عقال، صابہ) کی پابندی کریں۔

کسی بھی طائفے کو پوشاک اور رقص میں استعمال ہونے والے سامان پر اپنا نام لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی مرکز نے رقص میں اٹھائے جانے والے پرچم، قصیدے، طبلے اور دیگر اشیا سے متعلق بھی خصوصی ضوابط مقرر کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں