اشتہار

وفاق کی پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاق کی پنجاب میں شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ممبر پنجاب اسمبلی حسین الٰہی نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔ اس دوران صوبے کی سیاسی صورتِ حال اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹ سے متعلق مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں عمران خان نے پرویز الٰہی کے خاندان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کی۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اراکین پنجاب اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کے دوست فاران خان کو پکڑ کر تشدد کیا گیا، ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے یہ پوری قوم کیلئےسوالیہ نشان ہے۔

اس پر وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں، چاہے فاران خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی بات ہو، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کی ہر سازش ناکام ہوگی، ان شا اللہ ناکامیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں، وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں