امریکی ایئرمشنز سسٹم میں فنی خرابی کے باعث فیڈرل ایوی ایشن (ایف اے اے) نے تمام ڈومیسٹک پروازیں روکنے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرمشنز سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ اور معطل کردی گئی ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے سسٹم میں خرابی سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
ایف اے اے کا کہنا ہے کہ سسٹم کی بحالی کے لیے کام جاری ہے مگر نیشنل ایئر اسپیس سسٹم آپریشنز محدود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فنی خرابی کے باعث ایف اے اے نے تمام ڈومیسٹک پروازیں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔