اشتہار

کراچی: سپر ہائی وے پر ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو روند ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب ڈمپر نے ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، نوجوانوں کی لاشیں ڈمپر کے نیچے سے نکالی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 14 سالہ رجب اور 15 سالہ راجا ظہری کے ناموں سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا جبکہ پولیس کا بتانا ہے کہ نوجوان موٹرسائیکل رائیڈر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے ،ڈرائیور کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں