نادرا نے مریض اور اعضا عطیہ دہندہ کی تصدیق کیلئے بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم فراہم کر دیا۔
نادرا نے شفاءانٹرنیشنل اسپتال میں بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم تنصیب کیا ہے۔ سسٹم کی تنصیب اعضاء کی پیوندکاری کے نظام میں شفافیت کا باعث بنے گی۔
نادرا اور شفا انٹرنیشنل اسپتال کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ صحت کےشعبےمیں بائیومیٹرک متعارف کرنےسےعوام کوآسانی ہو گی نادرا کا ڈیجیٹل سسٹم صحت کےشعبے میں انقلاب کا باعث بن سکتا ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایکوسسٹم سےاستفادہ کر کے اعضا کی پیوندکاری میں شفافیت کیلئے تیار ہیں نادرا آئی ڈی ویری فکیشن سسٹم میں شفافیت قابل فخرعمل ہے نادرا ای گورننس کےحصول کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔