اشتہار

جاپانی بحری جہاز کے ساتھ گہرے پانی میں خوفناک حادثہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان کے انازوما ڈسٹرائر بحری جہاز کو سمندر میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے سبب تیل کا رساؤ شروع ہوگیا، مال بردار جہاز میں 190 افراد پر مشتمل عملہ بھی محصور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے انازوما ڈسٹرائر بحری جہاز سمندر میں محصور ہوگیا، اس حوالے سے جاپانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہاز بحری طاس کی چٹان سے ٹکرا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چٹان سے ٹکرانے کے بعد انازوما ڈسٹرائر بحری جہازکے پنکھے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے وہ’یاماگوچی‘کے کھُلے پانیوں میں محصور ہو کر رہ گیا ہے۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد 190 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم کے ساتھ 4 ہزار 550 ٹن وزنی ڈسٹرائر سے پیٹرول رِسنا شروع ہو گیا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نہیں ہوا اور جہاز کو وہیں لنگر ڈال کر روک دیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے اور اس کی مرمت کیلئے ہر ممکن امداد بھیجی جا رہی ہے منصوبے کے تحت جہاز کو واپس شپ یارڈ میں لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 151 میٹر لمبا اور 17،4 میٹر چوڑا ’انازوما ڈسٹرائر‘بحری جہاز 22 سال سے کھلے سمندروں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے، جہاز جنوب مغربی ہیرو شیما شِپ یارڈ میں معمول کی دیکھ بھال کے بعد تجرباتی سفر کر رہا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں