بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: حارث رؤف کے خطرناک یارکر کیوی بیٹر کلین بولڈ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خطرناک یارکر کو کیوی بیٹر ایش سودھی روک نہ سکے اور کلین بولڈ ہوگئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے 49.5 اوورز میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آل راؤنڈر محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین اور اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کیوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ کونوے نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن بھی 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل سینٹنر نے 37 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی شاندار بولنگ کے سامنے دیگر کیوی بیٹرز نہ ٹک سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

لیگ اسپنر ایش سودھی حارث رؤف کے شاندار یارکر پر کلین بولڈ ہوگئے جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اسپیڈ اسٹار نے ان سوئنگ یارکر کروائی، لیگ اسپنر نے بیٹ رکھنے کی کوشش کی لیکن گیند پہلے ہی وکٹوں میں چلی گئی۔

فاسٹ بولر نے 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں