سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی وزیر ریلوےز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ظفر زمان رانجھا، سیکریٹری/ چیئرمین ریلوے، سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری ریلوے، ارشد سلام خٹک، سیکریٹری ریلوے بورڈ، اور وزارت ریلوے کے تمام متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلویز کے معاملات اٹھانے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکر یہ ادا کیا اور فیصلہ کو سراہا۔جس سے ریلوے کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
وزارت ریلوے نے لینڈ مینمجنٹ کے لئے طویل مدتی اور جامع کاروباری منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ جس کی بنیاد شفافیت اور میرٹ کے اصول کی بنیاد پر مبنی ہو گی۔
وزارت ریلویز سپریم کورٹ میں پانچ سالہ طویل مدتی کاروباری منصوبہ پیش کرے گی۔ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی جو ارشد سلام خٹک، سیکریٹری ریلوے بورڈ اور حفیظ اللہ، ڈائریکٹر جنرل، پراپرٹی اینڈ لینڈ، حامد محمود، چیف فنانشل آفیسر، سید نجم سعید، سی ای او، ریل کوپ اور سید شوزب رضا نقوی پر مشتمل ہے جس کو بزنس پلان تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ رواں ماہ کے آخر تک گرین لائن ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ریلوے کے ذریعے گندم اور کھاد کی نقل و حمل بھی زیر بحث آئی۔