بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دھند نے کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پروازیں متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی دھند نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، کراچی سمیت لاہور، پشاور اور ملتان کے ہوائی اڈوں پردھند کا راج ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پرحدنگاہ800میٹر رہ گئی، جس میں مزید کمی کا رحجان ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہلکی بارش کی پشن گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رات ایک بجے تک خراب حد نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند کی موجودہ صورتحال کے پپیش نظر دبئی سے ایک، ابوظہبی سے ایک اور جدہ سے لاہور آنے والی3پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور سے جدہ جانے والی4،ریاض جانے والی ایک اور ابوظہبی کیلئے ایک پرواز کو تاخیرکا سامنا ہے، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے307 منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 206 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا، دوسری جانب پشاور ایئرپورٹ پر حد نگاہ3ہزار میٹر اور رات12بجے تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث جدہ سے پشاور پی کے860 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ملتان ایئرپورٹ پر دھند اور حدنگاہ2ہزار میٹر رہ گئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں