اشتہار

’روس پر دباؤ بڑھایا تو ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھایا گیا تو دنیا کو ایٹمی جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار اسکاٹ ریٹر نے دنیا میں ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ شیلر تھنک ٹینک سے بات چیت کرتے ہوئے اسکاٹ ریٹر نے کہا کہ دنیا نے روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھایا تو اس کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے جرمنی میں ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں روس کو یوکرین کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاہدے سے قبل روس کو مجبور کرنے کا نتیجہ الٹ نکل سکتا ہے اور اس سے روس کا ردعمل اور سخت ہو جائے گا۔

- Advertisement -

مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کے زور پر روس کو مجبور کرنے کا عمل حالات کو مزید کشیدہ کر سکتا ہے جس سے ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

اسکاٹ نے مغربی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کر دیں اور یوکرین کی جیت کا امکان ایک طرف رکھ کر ہونے والے نقصانات اور تباہی کو تسلیم کریں۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک نے حالیہ ماہ میں یوکرین کو روس سے جنگ کے لیے اس امید سے جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی شروع کی ہے کہ اُس سے روس یوکرین جنگ میں توازن ان کے حق میں بدل سکتا ہے تاہم ماہرین اسکے بر خلاف سوچ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں