اشتہار

بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور حیدرآباد میں دہشت گردی کےخطرےکے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو شیڈیول بلدیاتی انتخابات میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سندھ میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ دہشت گرد عناصر بلدیاتی انتخابات میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس حکام شریک ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالعدم جماعت کی جانب سےدھماکوں کا تھریٹ آیا ہے جس پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ انتظامات کرنے کو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی رسک ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کےمسائل ہیں کراچی اور حیدرآباد میں 63 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں نفری کی پولنگ میں تعیناتی سےشہروں میں نقص امن کاخدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں