اشتہار

پنجاب کی سیاسی صورتحال، وزیراعظم سے رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ  کی وزیراعظم کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا اللہ تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر ن لیگ کو سُبکی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔

یاد رہے ن لیگی رہنماؤں نے دعوے کئے تھے کہ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے لیکن اس کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر نواز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں