ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

’نہ وزیراعظم اور نہ ہی وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا ہوگا‘ بلاول بھٹو کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن تاریخی ہوں گے امید ہے کہ ایم کیو ایم غیر سیاسی فیصلہ نہیں کرے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ تو وزیراعظم اور نہ ہی وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا ہوگا ۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کراچی اور حیدرآباد کے لیے ضروری ہے کہ وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے بھرپور تیاری میں ہے دوسری جماعتوں کے لیے بھی پیغام ہے کہ میدان کھلا نہیں رکھنا چاہیے لڑنا چاہیے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے بھرپور تیاری میں ہے دوسری جماعتوں کے لیے بھی پیغام ہے کہ میدان کھلا نہیں رکھنا چاہیے لڑنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا چار سال میں کچھ نہیں دیا گیا، کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی نظام ہوگا تو عوام کے مسائل حل ہوں گے، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں بھی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، انشا اللہ کراچی اور حیدرآباد کا میئر ہمارا ہوگآ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے مذہبی اور لسانی سیاست سے آگے بڑھنا چاہیے، ماضی میں جو کچھ بھی ہوا یقیناً شہر کے مفاد میں نہیں تھا جب سے کراچی میں ہم نے امن کو سنبھالا ہے حالات بہتری کی طرف گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک اور خاص طور پر کراچی کے عوام نے مذہبی اور لسانیت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے یہ شہر ہم سب کا ہے ہم سب کو اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں