تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دو شہروں پر قبضہ : یوکرین نے روسی دعوؤں کو مسترد کردیا

کیف : روس کی جانب سے گزشتہ روز یوکرین کے دو شہروں سولیدار اور بہموت پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی خبروں کی یوکرین نے تردید کردی۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے دونیتسک سے منسلک سولیدار اور بہموت شہروں میں روسی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں میں یوکرینی افواج دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں، ہم یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے یومیہ ویڈیو پیغام میں یاد دہانی کرائی ہے کہ ہم دونیتسک اور لوہانسک کے علاقوں کے شہروں کے لیے لڑ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یورپی رہنماؤں کے ساتھ فون پر روابط کے جاری ہونے کا ذکر کرنے والے یوکرینی رہنما نے بتایا کہ ہم یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں : روس کا یوکرینی شہر سولیدار پر مکمل قبضہ، سیٹلائیٹ تصاویر جاری

واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شہر سولیدار کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ جس کے جواب یوکرینی جنرل اسٹاف کے مشرقی گروپ کے ترجمان سرگئی چیریواتی نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -