ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا کراچی میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جاری بلدیاتی انتخابات کی پولنگ تاخیر سے شروع ہونے پر اس کے اوقات میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں پولنگ جاری ہے تاہم کئی علاقوں میں پولنگ گھنٹوں تاخیر سے شروع ہونے اور بعض پولنگ اسٹیشن پر تاحال پولنگ شروع نہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے الیکشن کمیشن سے کراچی میں پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے کراچی میں پولنگ دیر سے شروع ہوئی ہے۔ رات گئے پولنگ لسٹیں بدل دی گئیں۔ ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے اضافہ کیا جائے اور پولنگ رات 7 بجے تک جاری رکھی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیو آئی ہے لیاقت آباد کے پولنگ اسٹیشن پر100 افراد پہنچے ان سب نے ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ پولیس نے انہیں کہا جن کے پاس شناختی کارڈ ہیں دکھائیں اور اندر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی وحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری، بے ضابطگیوں کے واقعات

انہوں نے عوام سے کہا کہ اب بھی وقت ہے۔ آپ لوگ بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں