اشتہار

عمران خان کیساتھ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلیے 3 نام فائنل کر لیے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تین نام فائنل کر لیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے بتایا کہ ابھی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نامور پر اتفاق ہوگیا، کل میٹنگ رکھی ہے جس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

پرویز الٰہی نے بتایا کہ اپوزیشن کے ساتھ 3 ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہو سکتا ہے، اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ سوچیں تو تینوں نام موزوں ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو نیند نہیں آئے گی، ان کی شکلیں دیکھ لیں پریشان بھاگے بھاگے گھوم رہے ہیں۔

- Advertisement -

مسلم لیگ (ق) کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملتے ہیں تو دونوں جانب بہتری آئے گی، ہماری کوشش ہے پی ٹی آئی کے ساتھ آئیں اور مشاورت سے چلیں، عمران خان کا خیال ہے دونوں پارٹیاں ضم ہو جائیں جبکہ مونس الٰہی کا بھی یہی خیال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں