تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عوامی قوت سے فیصلے ہوتے تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوامی قوت سے فیصلے ہوتے تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا پاکستان فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب وقت کے دامن کی گنجائش نہیں ہے، عمران خان 8 ماہ سے خطرے کی گھنٹے بجارہے ہیں وقت پر صحیح فیصلے نہیں کیے تو ملک کو نقصان ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں ہم تجربہ کار ٹیم لے کر آئے ہیں آج کیفیت یہ ہے کہ دنیا پاکستان پر بھروسہ نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں 55 روپے کلو آتا ملتا تھا آج مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے آج آٹے کا نرخ 155 روپے کلو ہے اور کہتے ہیں معیشت سدھارنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا فیصلے میں تبدیلی نہیں آئی اب امتحان پاکستان کے عوام کا ہے، وفاق کو اگر یکجا اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس دلدل سے باہر نکالنا چاہتے ہیں تو ساتھیوں نکلو تحریک انصاف کی تحریک میں شامل ہوجاؤ، پی ٹی آئی نئی امت اور تڑپ لے کر آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -