منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کو میئرشپ دینی ہے یا نہیں؟ سعیدغنی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ جماعت اسلامی کو میئرشپ دینی ہے یا نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 11 یوسیز پر الیکشن میں وقت لگے گا میئر کا انتخاب پہلے ہو جائےگا جماعت اسلامی کیساتھ ہمارے رابطے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکمل نتیجہ آج آگیا کل سے دیگر جماعتوں سےبات چیت کریں گے جماعت اسلامی نے جس طرح کام کیا تھا ان کی انتخابی مہم اچھی تھی ہمارے اندازے سے کچھ زائد نشستیں جماعت اسلامی نے جیتی ہیں۔

- Advertisement -

سعید غنی نے کہنا تھا کہ کم مارجن سے ہارنے والے پی پی ارکان بھی کہتے ہیں نتائج میں گڑبڑ ہے اگر جماعت اسلامی نتائج میں غلطی سمجھتی ہے تواس پراحتجاج ان کاحق ہے جماعت اسلامی کوجوبھی تحفظات ہیں متعلقہ فورم پر شکایت کریں، الیکشن کمیشن ہم مینج کر رہے ہوتے تو بلدیاتی انتخابات ہوتےہی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں