اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق سیاسی جماعتوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتخابی نتائج بروقت اور درست ہیں،ان نتائج کا عام انتخابات نتائج سے موازنہ نہ کیاجائے کیونکہ نتائج کی ترتیب عام انتخابات کےنتائج سےمختلف ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان نتائج میں آراو کے پاس کئی یونین کونسلز ہوتے ہیں،اس سے قبل بلدیاتی الیکشن پہلے مرحلےمیں بھی نتائج تین دن میں مکمل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ووٹ کراچی میں ہے وہ کہیں نہیں گیا، عمران اسماعیل
ترجمان الیکشن کمیشن نے انتخابی دھاندلی کےالزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس طرح کےالزامات سےگریزکریں، تمام پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنزپرفارم11اور12کی کاپیاں دی گئیں،کسی کو شبہ ہے تو وہ یہ فارم چیک کرلیں،نتائج پرمتعلقہ مجاز فورم سےرجوع کیاجاسکتاہے۔