تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کسی صورت پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، رہنما پی ٹی آئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہےکہ کسی صورت پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم ہی نہیں کرتے، بلدیاتی الیکشن میں سیاسی انجینئرنگ کی گئی جس میں سب شامل ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ ہمارا انتخاب پیپلزپارٹی کیساتھ نہیں سندھ حکومت کیساتھ تھا،سندھ حکومت نے سرکاری مشینری کابے دریغ استعمال کیا، الیکشن کی رات تک تو سندھ حکومت کنفیوژن پھیلانے میں مصروف تھی،بہت سی نشستوں پر ہم جیتےہوئےہیں لیکن کامیابی پی پی کو دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کو میئرشپ دینی ہے یا نہیں؟ سعیدغنی نے کیا کہا؟

علی زیدی نے جماعت اسلامی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نےجو بھی نشستیں جیتی ہیں انہیں مبارکباد دیتا ہوں، تقدیر بدلنا عوام کےہاتھ میں ہوتاہےاوراس بات پرکھڑاہوں، عمران اسماعیل نےجو حیرانگی کااظہارکیا اس مؤقف کی حمایت کرتاہوں۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی کراچی میں کیا کارکردگی ہےجو بلدیاتی انتخابات جیت گئی؟پیپلزپارٹی کےساتھ بلدیاتی حکومت کیساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی،کسی اورکیساتھ اتحاد کرسکتےہیں مگر پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔

Comments

- Advertisement -