پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

’فضل الرحمان میرے یا عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں ضمانت ضبط کرا دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان میرے یا عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں ضمانت ضبط کرا دیں گے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے اعلان پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانافضل الرحمان تو الیکشن ہونے سے پہلے ہی بھاگ گئے ہیں، مولانافضل الرحمان یہ الیکشن نہیں لڑیں گےکیونکہ عوام سے ڈرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فضل الرحمان ڈی آئی خان میں جیتنا تو دورد ھاندلی کرا کر دکھا دیں دھاندلی اس جگہ ہوتی ہے جہاں مخالفین کمزور ہوتے ہیں ڈی آئی خان میں ہم مضبوط ہیں یہ دھاندلی سےبھی نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر سے ہمیں نقصان نہیں لیکن ملک کانقصان ہو رہا ہے مہنگائی کی صورتحال دیکھ لیں،معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے ہم ملک کے لیے جلد انتخابات چاہتے ہیں تاکہ مزید تباہی نہ ہو، موجودہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں