تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسیں، عمر کتنی تھی؟

پیرس: دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن انتقال کرگئیں، ان کی عمر 118 سال تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی راہبہ اور دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،انہوں نے فرانس کے شہر ٹولان میں آخری سانسیں لیں۔

سینٹ کھیترین لیبر نرسنگ ہوم کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک خبر ہے، رینڈن جنہیں آندرے کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

لوسیل رینڈن گیارہ فروری انیس سو چار کو فرانس میں پیدا ہوئی تھیں،انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور 108 برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا۔

گینز ورلڈ ریکارڈ نے اپریل دو ہزار بائیس میں جاپان کے 119 سالہ کین تاناکا کی موت کے بعد رینڈن کو دنیا کا معمر ترین خاتون تسلیم کیا تھا۔

لوسیل رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریراکو مل گیا ہے، جن کی عمر115 ہے اور وہ امریکا میں پیداہوئیں، اب اسپین میں مقیم ہیں۔

Comments

- Advertisement -